دنیا کی نشاندہی پر رفیق آباد میں کوڑے دان نصب

دنیا کی نشاندہی پر رفیق آباد میں کوڑے دان نصب

خبر شائع ہوتے انتظامیہ حرکت میں آ گئی ،متعلقہ عملے کو موقع پر بھیج دیا

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)رو زنامہ دنیا کی نشاندہی پر محلہ رفیق آباد میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کوڑا کرکٹ کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال بہتر بنا دی۔گزشتہ روز ماموں کانجن کے علاقے رفیق آباد میں صفائی کی ابتر صورتحال، جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور کوڑا دانوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے شہریوں نے رو زنامہ دنیا کو آگاہ کیا تھا۔ خبر شائع ہوتے ہی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور متعلقہ عملے کو فوری طور پر موقع پر بھیج دیا گیا۔انتظامیہ نے علاقے کی صفائی کروانے کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر مسئلے کے حل کے لیے رفیق آباد میں کوڑے دان بھی نصب کر دیے ہیں تاکہ شہریوں کو کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے میں سہولت ملے اور ماحول صاف ستھرا رکھا جا سکے ۔اہل علاقہ نے بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دنیا نیوز اور انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ میڈیا کی نشاندہی سے مسائل اجاگر ہوتے ہیں اور ان کے فوری حل میں مدد ملتی ہے ۔مقامی رہائشیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ آئندہ بھی عوامی مسائل پر اسی طرح فوری توجہ دے گی اور صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں