غیر قانونی طورپر لاؤڈ سپیکر کے استعمال میں مسلسل اضافہ ، شہری پریشان

 غیر قانونی طورپر لاؤڈ سپیکر کے استعمال  میں مسلسل اضافہ ، شہری پریشان

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر شہر اور اس کے گردونواح میں غیر قانونی طور پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،

جس کے باعث شہری شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں، غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال نے شہریوں کا سکون چھین لیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں، چوک چوراہوں اور گلی محلوں میں ریڑھی بان اور پیشہ ور بھکاری لاؤڈ سپیکر کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں