گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں عرفان نامی شہری کے گھر کے تالے توڑ کر ملزمان نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔