سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش ،3 ملزموں کو گرفتار کر لیا
شناخت فرقان، بلال اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی، قانو نی کا رروائی جاری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے تین ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں ملزمان کی جانب سے جدید اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ تاہم پولیس نے ملزموں کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ جن کی شناخت فرقان، بلال اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی۔ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔