کم عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ویڈیو بھی بنا لی
ملز موں نے مبینہ طور پر کاشف کے کمسن بیٹے کو قابو کر لیا ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر لڑکے کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی۔تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے کمسن بیٹے کو قابو کر لیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی۔ بعد ازاں ویڈیو کی بنیاد پر ہراساں اور پریشان کرتے ہوئے متعدد بار اپنا شکار بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔