گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا

گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نجمہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 18 سالہ بیٹا اسد اللہ کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے مبینہ طور پر ملزم کی جانب سے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں