شورکوٹ :ماس افورسٹیشن مہم ، 1000 ایکڑ پر شجرکاری کا ہدف

شورکوٹ :ماس افورسٹیشن مہم ، 1000 ایکڑ پر شجرکاری کا ہدف

مختلف محکموں کے نمائندگان اور سکول و کالجز کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصوبے ‘‘پلانٹ فار پاکستان’’ کے تحت ماس افورسٹیشن کمپین کے سلسلے میں شورکوٹ کے جنگلات میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر، ایس ڈی او فاریسٹ شورکوٹ رانا محمد ظفر، پرنسپل اکرام الحق، سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) چودھری خالد غنی، کنزرویٹر آف فاریسٹ ڈاکٹر نسیم اقبال بٹ، ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ جھنگ عنصر رسول، اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ شورکوٹ سمیت محکمہ جنگلات کے افسروں ، مختلف محکموں کے نمائندگان اور سکول و کالجز کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کہا کہ اس مہم کے تحت 1000 ایکڑ رقبے پر پودے لگائے جا رہے ہیں، جس میں مختلف محکمے اور تعلیمی اداروں کے طلبہ بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں جنگلات اور شجرکاری کی اہمیت کا ادراک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں جنگلات کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور عالمی معیار کے مطابق کم از کم 25 فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہونا چاہیے ۔ ان کے مطابق محکمہ جنگلات اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں