غیر قانونی کمرشلائزیشن ، 60سے زائد دکانیں سیل

 غیر قانونی کمرشلائزیشن ، 60سے زائد دکانیں سیل

ایف ڈی اے کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیرِ کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں غیر قانونی کمرشلائزیشن اور ناجائز تعمیرات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی چار انفورسمنٹ ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے بلامنظوری رہائشی جائیدادوں کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے ، کمرشلائزیشن واجبات کی عدم ادائیگی اور ناجائز تعمیرات پر مختلف علاقوں میں 60 سے زائد دکانوں اور دیگر جائیدادوں کو سربمہر کر دیا۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ افنان سعید سندھو کی زیر نگرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اقراء مرتضیٰ اور راحیل ظفر کی سرپرستی میں انسپکٹرز ثناء اللہ، ظفر بلوچ، معظم اصغر، عامر علی و دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے مدینہ ٹاؤن، علامہ اقبال کالونی، سرسید ٹاؤن اور قائد اعظم مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں انسپکشن کی۔دورانِ کارروائی رہائشی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیوں میں تبدیل کرنے ، متعدد نوٹسز کے باوجود واجبات جمع نہ کرانے اور تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے دکانیں اور پلاٹس سیل کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں