صحافی اختر عباس کے ماموں غلام حسین کی رسمِ قل
پینسرہ (نمائندہ دنیا ) مقامی صحافی و نمائندہ دنیا نیوز اختر عباس کے ماموں غلام حسین رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ،
جن کی رسمِ قل منعقد ہوئی۔سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا گیا۔شرکاء میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد، ممبر صوبائی اسمبلی رانا آفتاب احمد خان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں اجمل آصف، چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری، چودھری عبدالغفور گجر، راہنما جماعت اسلامی رانا اکرام اللہ، حاجی نواب اینڈ سنز، ملک خادم حسین، ڈائریکٹر اے آر یونیک اکیڈمی عبدالرشید سمیت مقامی صحافی جاوید خان، ملک جاوید، میاں عمران، محمد علی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔