سندھ بار کونسل میں وال آف پیس اینڈ صوفی ازم کا افتتاح کردیا گیا

 سندھ بار کونسل میں وال آف پیس اینڈ صوفی ازم کا افتتاح کردیا گیا

کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل میں وال آف پیس اینڈ صوفی ازم کا افتتاح کردیا، جسے امن، رواداری اور صوفیانہ اقدار کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کی سرزمین صوفیا کی تعلیمات سے مزین ہے ، جہاں محبت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو ہمیشہ فوقیت حاصل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوفی ازم معاشرے میں برداشت، یکجہتی اور انسان دوستی کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وال آف پیس اینڈ صوفی ازم معاشرے میں مثبت سوچ کے پیغام کو عام کرنے کی عملی کوشش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں