مرکزی مسلم لیگ اور ملی رکشہ یونین کا مہنگائی کیخلاف مظاہرہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور ملی رکشہ یونین کے زیر اہتمام پٹرولیم قیمتوں میں اضافے ، بڑھتی مہنگائی اور توانائی بحران کیخلاف مال روڈ پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ حمید الحسن گجر، مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، صدر ملی رکشہ یونین پنجاب رانا شمشاد، عمر فاروق گجر، معاذ اشتیاق، حافظ نوید، راشد سندھو، عمر عبدالعزیز ودیگر رہنماؤں نے خطاب میں کہامہنگی بجلی کی بڑی وجہ آئی پی پیز اور ایل این جی کے مہنگے معاہدے ہیں جن کا بوجھ براہ راست عوام پر ڈالا جا رہا ہے ۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور ناجائز ٹیکسز فوری ختم ، بجلی کے نرخ کم کرکے عوام کو فوری ریلیف دیاجائے ۔