آئی جی نے اہلکاروں ، اہلخانہ سے مسائل سنے ،ریلیف کے احکامات
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں اہلکاروں اور انکے اہلخانہ سے مسائل سنے اور۔۔
موقع پر ہی فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔مالی عبدالقیوم اور ریٹائرڈ کانسٹیبل ریاض کی طبی و مالی امداد کی درخواستوں ،کانسٹیبل طاہر مبارک اور جونیئر کلرک زبیر حمزہ کی ٹرانسفر سے متعلق درخواستوں،ڈرائیور کانسٹیبل حمید اور ریٹائرڈ کانسٹیبل اقبال کے بیٹوں کی بھرتی معاملات پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی۔آئی جی نے اس موقع پر ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور انکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔