آپریشن بنیان مرصوص کا سال مکمل ہونے پرمعرکہ حق ریلی
لاہور (سپیشل رپورٹر )آپریشن بنیان مرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پرمسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کی زیر قیادت وائٹ پیلس جوہر ٹائون سے واہگہ بارڈر تک معرکہ حق ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ملک شہباز کھوکھر، ملک خالد کھوکھر ودیگررہنمائوں ،کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی ۔سیف الملوک کھوکھر نے خطا ب میں کہا آپریشن بنیان مرصوص ملکی سلامتی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوا ، پاک افواج نے اپنے جذبے اور عزم سے میدان جنگ میں بڑی فوجی طاقت ہونے کے زعم میں مبتلا بھارت کو دھول چٹائی ۔