ٹو بہ :آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوف و ہراس میں مبتلا

ٹو بہ :آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوف و ہراس میں مبتلا

کتوں کے جھنڈ گھروں، گلیوں،فصلوں کے قریب جمع ، انتظامیہ پر غفلت کے الزامات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ڈی سی ہاؤس کے قریب کینال روڈ، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول عیدگاہ روڈ، قبرستانوں کے اطراف، سلطان فاؤنڈیشن کے درمیان، ڈی پی ایس سکول کے گردونواح سمیت مختلف شہری و دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول دن رات دندناتے پھر رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق اس صورتحال کے باعث خواتین، بچے ، بزرگ، کسان اور نمازی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ صبح و شام مساجد جانا، بچوں کا سکول پہنچنا اور دیہی علاقوں میں کھیتوں تک جانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔دیہاتی مکینوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں آوارہ کتوں کے جھنڈ گھروں، گلیوں اور فصلوں کے قریب جمع رہتے ہیں، جس سے بچوں اور بزرگوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ کئی مقامات پر مویشیوں پر بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں