گوجرانوالہ کے 200قصبوں اور دیہات کو ماڈل کا درجہ دیا جائیگا:بلال تارڑ

گوجرانوالہ کے 200قصبوں اور دیہات کو ماڈل کا درجہ دیا جائیگا:بلال تارڑ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگی ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کے 200قصبوں اور دیہات کو ماڈل کا درجہ دیا جائے گا۔۔۔

 جن میں فقیرانوالی خورد کو بھی شامل کرائیں گے ،مسلم لیگ کی سیاست کا مرکز و محور ملک و قوم کی خدمت ہے ،جب بھی حکومت میں آ ئے ہیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فقیرانوالی خورد میں صوبیدار محمد انور وڑائچ سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر شہباز وڑائچ،انصر وڑائچ، شوکت ساہی،طارق محمود کسر، رضوان وڑائچ بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں