رائیونڈ میں 1من سے زائدایکسپائر سرکہ، ساسز، گوشت تلف

رائیونڈ میں 1من سے زائدایکسپائر سرکہ، ساسز، گوشت تلف

فوڈ اتھارٹی کاآپریشن،ریسٹورنٹ بند، دوفوڈ پوائنٹس کوجرمانے ،13 کو نوٹسز جاری

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ،ڈی جی موسیٰ رضا کے حکم پر رائیونڈ میں آپریشن کرتے ہوئے 15فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس اور قلفہ شاپس کی چیکنگ کی گئی، ایک نامور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ بند، دوفوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائداور13 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔مختلف فوڈپوائنٹس سے برآمد ایک من سے زائد ایکسپائر سرکہ، ساسز، ممنوعہ اجزا اور خراب گوشت تلف کردیا گیا۔ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں کی گئیں،کچن میں حشرات کی بھرمار، تعفن زدہ ماحول پایا گیا، گندے بدبودار اور فنگس زدہ فریزر میں ڈیری اور گوشت اکٹھا سٹور کیا گیا تھا،آئل تبدیلی ریکارڈ، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے ۔خام اور تیار اشیا پر انتہائی لازم تاریخ تنسیخ اور تاریخ اجرا موجود نہ تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں