ماموں کانجن:غربت اور مہنگائی سے تنگ شخص نے شرط جیتنے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)غربت اور مہنگائی سے تنگ ایک شخص نے ایک ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے سیم نہر میں چھلانگ لگا دی۔
مذکورہ شخص نے شرط کے تحت نہر میں چھلانگ لگائی اور تیر کر دوسرے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد اس نے ایک ہزار روپے کی شرط جیت لی۔شہریوں نے اس نوعیت کے خطرناک اور جان لیوا اقدامات سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے ۔