کمالیہ: منڈی موڑ تا ٹیلی فون ایکسچینج روڈ کی تعمیر کا آغاز
کمالیہ (نمائندہ دنیا )منڈی موڑ تا ٹیلی فون ایکسچینج روڈ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی ہدایت پر سیوریج لائنز کی تبدیلی کا کام مکمل ہونے کے بعد سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں کمپیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب باقاعدہ طور پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔متعلقہ حکام کے مطابق منصوبے کو معیاری انداز میں جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آ سکے ۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام مراحل کی مسلسل نگرانی جاری ہے تاکہ عوام کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے ۔