شارٹ سرکٹ ،موٹر سائیکل مرمت کی دکان میں آتشزدگی
سمندری(نمائندہ دنیا) شارٹ سرکٹ کی وجہ سے موٹر سائیکل مرمت کی دوکان میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا
آتشزدگی کا واقعہ بائی پاس چوک 465گ ب میں پیش آیا جہاں پر شفقت علی نے موٹر سائیکل مرمت کی دوکان بنا رکھی ہے جس میں تاروں کے شارٹ ہونے کی وجہ سپارکنگ ہوئی اور آگ لگ گئی ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا۔