چنیوٹ:ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی اجلاس، 3ملازمین کو ترقی

چنیوٹ:ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی اجلاس، 3ملازمین کو ترقی

مجموعی طور پر 11 کلرکس کے کیسز پیش کیے گئے ،8 کیسز موخر کر دئیے گئے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کا اہم اجلاس واثق عباس ہرل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے کلرکس کی ترقیوں کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مجموعی طور پر 11 کلرکس کے کیسز پیش کیے گئے ۔ کارروائی کے دوران 2 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جبکہ ایک جونیئر کلرک کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ڈی پی سی نے کاغذات نامکمل ہونے کی بنیاد پر 8 کلرکس کی ترقیوں کے کیسز فی الحال مؤخر کر دئیے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واثق عباس ہرل نے ہدایت کی کہ جن ملازمین کے دستاویزات نامکمل ہیں وہ جلد از جلد اپنی فائلیں مکمل کریں تاکہ ان کے کیسز پر دوبارہ غور کیا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیوں کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں