ماموں کانجن:پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزم گرفتار

ماموں کانجن:پولیس کی منشیات فروشوں  کیخلاف کارروائی، 3 ملزم گرفتار

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)تھانہ ماموں کانجن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر دھر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام ہیروئن، 1 کلو 300 گرام چرس اور 25 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ دتہ، محمد اجمل اور محمد حیات کے ناموں سے ہوئی ہے ۔تھانہ ماموں کانجن پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں