ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کا کتے کے کاٹنے سے جاں بحق بچے کے گھر کا دورہ

ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کا کتے کے کاٹنے  سے جاں بحق بچے کے گھر کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے چک نمبر 331 گ ب میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کے گھر کا دورہ کیا اور سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مرحوم بچے کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں ۔جبکہ متعلقہ اداروں کے فیلڈ رسپانس، طبی سہولیات اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں