چناب نگر:گوالوں کی من مانیاں مہنگے دودھ کی فروخت

 چناب نگر:گوالوں کی من مانیاں  مہنگے دودھ کی فروخت

چناب نگر(نامہ نگار)گوالوں کی من مانیاں عروج پر ملاوٹ شدہ دودھ کی مہنگے داموں فروخت دھڑلے سے جاری ،

مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے لگا۔ شہر اور اس مضافاتی علاقوں سے شہر میں دودھ سپلائی کرنے والے گوالے ناقص و غیر معیاری مضر صحت دودھ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کر کے شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کے ساتھ ساتھ حالات کے ستائے شہریوں کی جیبوں پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈال رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں