گھر پر قبضہ کی کو شش،قیمتی گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ
عوامی کالونی میں ملزم نعیم کے گھر داخل ہو گئے ،دھمکیاں دیتے ہوئے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر قبضہ کرنے کی نیت سے قیمتی گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کر دی گئی۔تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نعیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ عوامی کالونی میں واقع اس کے گھر کے تالے توڑ کر اس کی غیر موجودگی میں ملز م گھر میں داخل ہوگئے اور قبضہ کرنے کی نیت سے گھر پر پڑے قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ شروع کر دی گئی۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔