جعلی کرنسی استعمال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جعلی کرنسی استعمال کرنے والے شہری کو قابو کرلیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے حق باہو چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی کرنسی استعمال کی جا رہی تھی۔ جسے گرفتار کر کے تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے بھاری تعداد میں جعلی کرنسی نوٹس برآمد ہوئے ۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔