ڈویژنل سپورٹس آفیسر سے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی ملاقات

ڈویژنل سپورٹس آفیسر سے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی ملاقات

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر کی تعیناتی پر ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر خادم حسین کھوکھر، سیکرٹری جنرل غلام رسول انصاری، لیول ون کوچ نشاہ خالد اور ڈسٹرکٹ کوچ علی اکبر موجود تھے ۔بعد ازاں ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر سے ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے اہم ملاقات کی، جس میں مختلف انتظامی اور تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصل آباد میں قومی سطح کی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے روٹس کے تعین، سکیورٹی انتظامات، کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں