ممنوعہ اوقات میں دکان کھولنے پر دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں دکان کھولنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ممنوعہ اوقات میں اپنی دکان کھول کر کاروبار کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔