ڈپٹی کمشنرٹو بہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

 ڈپٹی کمشنرٹو بہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

عمر عباس میلہ نے 50 سکیموں سمیت میگا پراجیکٹس کا جائزہ لیا، ہدایات جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرٹو بہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میگا سکیموں پر ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ، مئی کے دوران زیادہ سے زیادہ سکیمیں مکمل کی جائیں اور فنڈز کا بروقت و شفاف استعمال یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید افتخار اولکھ نے ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 50 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن میں روڈز، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ، واسا اور انڈسٹریز کے منصوبے شامل ہیں، جبکہ 6 ترقیاتی منصوبے مکمل بھی کیے جا چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں