شورکوٹ :پولیس نے کمالیہ سے لاپتہ 13 سالہ بچی کو بازیاب کر لیا

 شورکوٹ :پولیس نے کمالیہ سے  لاپتہ 13 سالہ بچی کو بازیاب کر لیا

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمالیہ سے لاپتہ 13 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا ۔

پولیس کے مطابق طیبہ شکیل نامی بچی ملتان روڈ پر ایک پٹرول پمپ کے قریب موجود تھی، جسے فوری طور پرحفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حافظ محمد عبداﷲ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا، بچی کے والد شکیل نے  پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں