گوجرہ :سلنڈرکو لگنے والی آگ نے 4 دکانیں لپیٹ میں لے لیں، 2تباہ

گوجرہ :سلنڈرکو لگنے والی آگ نے  4 دکانیں لپیٹ میں لے لیں، 2تباہ

گوجرہ (نمائندہ دنیا)دکان میں سلنڈر کو لگنے والی آگ نے 4 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دو دکانوں کا سامان تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہدی شاہ بازار میں موبائل مارکیٹ میں موبائل کی دکان کے اندر دکان کا مالک محمد ضیا سلنڈر پر چائے بنا رہا تھا کہ اچانک سلنڈر کو آگ لگ گئی جس نے دو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا اور سامان جل کرتباہ ہو گیا۔ آگ نے ملحقہ2 دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو 1122   نے آگ پر قابو پا لیا،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں