رجانہ:ڈپٹی کمشنر کا دورہ، ہیلتھ کلینک،لائبریری بحالی کا پلان طلب

رجانہ:ڈپٹی کمشنر کا دورہ، ہیلتھ کلینک،لائبریری بحالی کا پلان طلب

جھولے ، واکنگ ٹریک، سبزہ زار اور بیٹھنے کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

رجانہ (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے رجانہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال اور چیف آفیسر ضلع کونسل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے رجانہ پارک کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی بہتری، تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے پارک کو جدید فیملی پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کے جھولے ، واکنگ ٹریک، سبزہ زار اور بہتر بیٹھنے کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک رجانہ کا دورہ کیا، جہاں طبی سہولیات، صفائی انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی، ریکارڈ چیک کیا اور صفائی کے معیار میں بہتری اور سبزہ زار کی بحالی کے لیے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے عرصہ دراز سے بند عصیم لائبریری کی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور اس کی فوری بحالی و فعال بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا۔انہوں نے کہا کہ رجانہ میں عوامی سہولیات کی بہتری اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں