ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کا سپیشل ایجو کیشن سنٹر میانوالی کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کا سپیشل ایجو کیشن سنٹر میانوالی کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا۔
صفائی ستھرائی کے نظام، فراہم کردہ سہولیات اور تدریسی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر فوکل پر سن سپیشل ایجو کیشن محمد حفیظ خٹک بھی مو جود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ادارے کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا ئے ۔تا کہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنا یا جاسکے ۔