اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس سے پریس کلب میانی کے وفد کی ملاقات

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس سے  پریس کلب میانی کے وفد کی ملاقات

میانی( نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس سے پریس کلب میانی کے وفد کی ملاقات علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال۔

 اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس سے پریس کلب میانی کے عہدیداروں نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کی صدارت صدر پریس کلب میانی شیخ وقاص ارشد نے کی۔ اس موقع پر میانی شہر اور گردونواح کے عوامی مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے صحافیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ \"صحافت حکومت کا چوتھا ستون ہے ۔ صحافی انتظامیہ کے لیے آنکھوں کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمیں علاقے کے مسائل کی نشاندہی کریں۔

 ان شاء اللہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پریس کلب میانی محمود منور خان نے اسسٹنٹ کمشنر کو میانی کی قدیم اور دلچسپ تاریخ سے آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں