اوپن ڈور پالیسی ،شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ جاری

اوپن ڈور پالیسی ،شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ جاری

ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے شہریوں کے مسائل نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے ، جس کے تحت سائلین کو براہِ راست ضلعی انتظامیہ تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے ۔اوپن ڈور سیشن کے دوران ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنے اور ہر درخواست پر موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام معاملات کو میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق نمٹایا جائے گا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں