فصلو ں کو کیڑوں سے بچانے کیلئے موبائل پیسٹ سرویلینس سکواڈ کا قیام
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار ) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے فصلوں کو نقصان دہ کیڑوں اور۔۔۔
بیماریوں سے محفوظ بنانے اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے موبائل پیسٹ سرویلینس سکواڈ کا افتتاح کر دیا ۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو سمیت ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول،پیسٹ سرویلنیس سکواڈ کے افسران، پلانٹ پروٹیکشن اسسٹنٹس اور متعلقہ عملہ بھی بڑی تعدادنے شرکت کی۔