مری:سیاحتی مقام مال روڈ کی ہل سائیڈ پر پہلا ہوٹل مسمار
حکومت پنجاب کی جانب سے ایکوائر 20کنال اراضی پر جدیدتھیم پارک تعمیر کیاجائیگادیگرہوٹلز،دکانیں بھی گرائی جائیں گی،متاثرین کو معاوضہ بروقت ادا کرینگے :اے سی
مری (نمائندہ دنیا)مری مال روڈ ہل سائیڈ پر ڈیمالشنگ آپریشن شروع، پہلا ہوٹل مسمار، بیوٹیفکیشن کا منصوبہ سامنے آگیا مری کے مرکزی سیاحتی مقام مال روڈ کی ہل سائیڈ پر ڈیمالشنگ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا جہاں بدھ کے روز پہلے ہوٹل کی عمارت کو گرا دیا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے ایکوائر کی گئی 20 کنال اراضی پر قائم متعدد ہوٹلز اور دکانوں کو مسمار کیا جائے گا ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر مستقبل میں سیاحوں کی دلچسپی کے لیے جدید طرز کا تھیم پارک تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے ، اسسٹنٹ کمشنر مری جنہیں اس منصوبے کے لیے لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر مقرر کیا گیا ہے کا کہنا ہے کہ متاثرہ کاروباری افراد انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام متاثرین کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کے معاوضے کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ،انتظامیہ کے مطابق ڈیمالشنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا ۔