لوڈشیڈنگ میں مچھروں کی بہتات ، بیماریاں
چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر اور گردونواح میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں خصوصاً غریب اور محنت کش طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔
مقامی شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں بجلی کی بندش کے باعث مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے ، جس کے نتیجے میں معصوم بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔