جھنگ: بجلی کی تاروں میں سپارکنگ سے آگ خاتون جھلس کر زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ گوجرہ روڈ پر کھوئی اڈہ، چک گوانسن والا کے قریب بجلی کی تاروں میں سپارکنگ کے باعث پردے میں آگ بھڑک اٹھی،
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بستر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے نتیجے میں 85 سالہ بزرگ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو موقع پر روانہ کیا گیا، تاہم ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے آگ پر قابو پا لیا تھا۔۔زخمی خاتون کی شناخت فتح بی بی زوجہ محمد شیر (عمر 85 سال)، سکنہ چک نمبر 444 لنک کھوئی اڈہ، گوجرہ روڈ جھنگ کے طور پر ہوئی ہے ۔