سمندری:سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ، چار دیواری مسمار

سمندری:سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ، چار دیواری مسمار

اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی سربراہی میں کارروائی ، زمین واگزار کرا لی گئی

سمندری (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی سربراہی میں پیرا فورس کے انویسٹیگیٹنگ آفیسر رانا ہارون جاوید اور تحصیلدار محسن پڈھیار نے کارروائی کرتے ہوئے 206 گ ب کے مربع نمبر 3، کیلہ نمبر 11 میں تقریباً 6 کینال سرکاری اراضی پر مبینہ ناجائز قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران بلال افضل اور بلاول افضل پسران محمد افضل کی جانب سے کی گئی پختہ چار دیواری کو فوری طور پر مسمار کر کے سرکاری زمین مکمل طور پر واگزار کروا لی گئی۔افسروں کے مطابق قابضین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تحصیل بھر میں کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس نوعیت کی تمام کوششوں کو فوری طور پر ناکام بنا کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں