شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ہاشم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی شادی شدہ ہمشیرہ کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔