نماز جنازہ پڑھنے آئے شہری کو جیب تراش نے نشانہ بنا لیا

نماز جنازہ پڑھنے آئے شہری  کو جیب تراش نے نشانہ بنا لیا

فیصل آباد)سٹی رپورٹر)نماز جنازہ پڑھنے آئے شہری کو جیب تراش نے اپنا نشانہ بنا لیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے میں قائم جنازہ گاہ میں قاسم نامی شہری نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے آیا۔ اس دوران نامعلوم ملز موں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون نکال لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں