روڈ بلاک کرنیوالا ٹرک ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین شاہراہ پر ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے جھنگ روڈ پر ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جس سے دیگر شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔