الائیڈ ہسپتال سے خاتون ڈاکٹر کا قیمتی طبی سامان چوری
ڈاکٹر تحریم ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر تھیں ،فوٹیج کے باوجود ملزم آ زاد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقے میں واقع الائیڈ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر کا بھاری مالیت کا طبی سامان چوری کر لیا گیا۔مقدمہ کے مطابق ڈاکٹر تحریم ادریس نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایمرجنسی وارڈ میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم ملزم مبینہ طور پر 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا امپورٹڈ سٹیتھوسکوپ اور دیگر طبی سامان چوری کرکے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔متاثرہ ڈاکٹر کے مطابق واقعے کی واضح سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے ، جس میں ملز موں کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ فوٹیج اور موٹرسائیکل نمبر سمیت تمام شواہد تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کیے جانے کے باوجود تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ۔پولیس نے متاثرہ ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے ۔