قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھا کر شہری سے بھاری فراڈ، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری کو مبینہ طور پر بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے افضل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے لین دین کے دوران اعتماد کا فائدہ اٹھا کر اسے مالی نقصان پہنچایا اور جعلی دستاویزات تیار کرکے اس کے حوالے کر دیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔