پاکستان کی کوششوں سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے واقعات واضح کرتے ہیں کسی سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں، امریکہ کسی کے کہنے پر دوبارہ دلدل میں نہ پھنسے، خطے کی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہئے، پراجیکٹ فریڈم دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات سے متعلق تجاویز پر ملکی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

عباس عراقچی نے ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے دوران پیش کی جانے والی تجاویز اور سفارشات سے اراکین کو آگاہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کونسل کو خطے میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے جاری کوششوں سے متعلق تازہ پیش رفت پر بھی اعتماد میں لیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مذاکرات میں ایران کے مفادات کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں