یو اے ای میں امریکی سفارت خانے کا ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری
ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
امریکی مشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لئے تیار رہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امریکی شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اماراتی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور اگر کہا جائے تو پناہ لینے کے لئے تیار رہیں۔
متحدہ عرب امارات کے لئے سفری ہدایات بدستور درجہ تین پر برقرار ہیں، جس کا مطلب ہے کہ امریکی شہری سفر پر نظرثانی کریں۔
یان میں یہ بھی کہا گیا کہ سفارت خانہ اور قونصل خانہ معمول کے مطابق کھلے ہیں، تاہم غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو امارات سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔