ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان ایران کے حوالے کر دیئے گئے
تہران: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) امریکا کی طرف سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان کو ایران کے حوالے کردیا گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عملے کے ارکان سیستان اور بلوچستان کے رمدان بارڈر ٹرمینل کےذریعے ایران کی حدود میں داخل ہوئے۔
امریکا نے ایران کے ساتھ اعتماد سازی کے طورپر قبضے میں لیے گئے جہاز توسکا کے 22 ارکان پاکستان کے حوالے کیے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ نے ایرانی جہاز توسکا کا عملہ حوالے کر دیا، آج تہران بھیجا جائے گا: پاکستان
امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ایرانی جہاز توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔