محمد اشرف صحرائی کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

مظفرآباد: مظفرآباد میں تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ممتاز رہنما محمد اشرف صحرائی کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مرحوم صحرائی کو سید علی گیلانی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا اور تحریک آزادی کشمیر میں ان کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔

برسی کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس، پاسبان حریت اور سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تقریبات کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جس میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی کو جون 2020 میں بھارتی فورسز نے ایک مبینہ جعلی آپریشن میں شہید کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے محمد اشرف صحرائی کو علالت کے باوجود پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا، دورانِ حراست ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

اہل خانہ اور ذرائع کا کہنا ہے کہ صحرائی متعدد عارضوں میں مبتلا تھے اور دوران قید انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ ان کے اہل خانہ کو بھی ان کی صحت کی صورتحال سے لاعلم رکھا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں