عدالت پیشی کے دوران منشیات کیس کا ملزم انتقال کر گیا

عدالت پیشی کے دوران منشیات کیس کا ملزم انتقال کر گیا

ملزم عبدالرحمن کی بخشی خانے میں طبیعت بگڑی ،ہسپتال میں دم توڑگیا

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر) عدالت  پیشی کے دوران منشیات فروشی کے مقدمے کا ملزم انتقال کر گیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں بطور حوالاتی بند تھانہ کھرڑیانوالہ کے منشیات مقدمے کے ملزم عبدالرحمن کو پیشی کے لیے ضلع کچہری لایا گیا تھا، جہاں بخشی خانے میں اچانک اس کی حالت خراب ہو گئی۔ملزم کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں