فیصل آباد میں انٹرنیشنل برین اینڈ بایومیڈیسنز کانفرنس کا آغاز

 فیصل آباد میں انٹرنیشنل برین اینڈ بایومیڈیسنز کانفرنس کا آغاز

دماغی صحت آگاہی کیلئے کانفرنس میں 60 سے زائد اداروں کے ماہرین شریک

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) تیسری انٹرنیشنل برین اینڈ بایومیڈیسنز کانفرنس2026 (IBBC-2026)  کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس معروف نیورو سائنسدان اور IBRO گرانٹس کے حامل ڈاکٹر غلام حسین، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فزیالوجی کی قیادت میں منعقد کی جا رہی ہے ، جس کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف فزیالوجی اور ڈیپارٹمنٹ آف فارماسیوٹکس کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔یہ کانفرنس انٹرنیشنل برین اویئرنیس ویک کا حصہ ہے ، جس کا مقصد دماغی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے ۔ کانفرنس میں 60 سے زائد قومی و بین الاقوامی اداروں کے ماہرین، محققین اور طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب سمیت دیگر ممتاز علمی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ترکیہ سے تعلق رکھنے والی پروفیسر ڈاکٹر زیلیہا سلام اوغلو، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل بائیولوجی، نگدے عمر حالیس دمیر یونیورسٹی نے خصوصی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں